نوازشریف کب پاکستان آئینگے؟اہم خبر سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف نے کہا ہے نواز شریف عید کے بعد پاکستان میں ہونگے۔
جاوید لطیف نےکہا ہے کہ نواز شریف پاکستان آکر آئین اور قانون کے مطابق مقدمات کا مقابلہ کریں گے اور ہمیں عدالتوں کے تمام فیصلے قبول ہوں گے ۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیر خارجہ کے لیے بلاول کا ہی نام دیا تاہم بلاول بھٹو زرداری لندن واپسی پر وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔
جاوید لطیف نے مزید کہا کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے حلف اٹھانے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مرکزکی طرح پنجاب میں بھی آئین شکنی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر کارروائی ملتوی
دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے عائد شرائط کے خلاف درخواست کی سماعت موخر کردی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کا معاملہ ۔لاہورہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی