(24نیوز)گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے پہلے خود وزیرِ اعلیٰ کے غیر آئینی استعفے کے خلاف آواز اٹھائی تھی۔
عمر سرفراز چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ کے سامنے اس بات کو بدنیتی کی بنا پر چھپایا ہے، مسلم لیگ ن نے لاہور ہائی کورٹ سے حق میں فیصلہ لینے کیلئے عدالت کو گمراہ کیا،گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرائم پیشہ لوگ ہر موقع پر واردات سے باز نہیں آتے۔
دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ نے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔اس موقع پر گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ سول سرونٹس ریاست کے ملاز م ہیں وہ کسی بھی قسم کے سیاسی دباؤ میں نہ آئیں ، اُنہوں نے کہا کہ بیوروکریٹس کو چاہئے کہ وہ قانونی و غیر قانونی احکامات میں فرق کو ملحوظ خاطر رکھیں اور کسی بھی غیر قانونی احکامات پر عملد درآمد نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز کے حلف اٹھانے کا معاملہ ۔لاہورہائیکورٹ سے بڑی خبر آگئی