انگور کو  لمبے عرصہ تک محفوظ  رکھنے کا انوکھا طریقہ۔ویڈیو وائرل

Apr 20, 2022 | 11:01:AM
انگور، فائل فوٹو
کیپشن: انگور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انگور کو لمبے عرصے تک کسی کیمیکل اور فریج کے بغیر محفوظ رکھنے کا طریقہ، جس سے انگور تقریباً چھ ماہ تک محفوظ رکھے جا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق  انٹرنیٹ بہت سارے دلچسپ اور منفرد مواد کا ذخیرہ ہے، ہمیں اکثر کچھ نئی معلومات یا دوسری چیزیں ملتی ہیں جن سے ہم سیکھ سکتے ہیں اور ان سے متاثر ہو سکتے ہیں،افغانستان میں انگوروں کو فریج اور کیمیکل کے بغیر تازہ رکھنے کے انوکھے طریقے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

اب حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جوکہ افغانستان کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ وہاں کے لوگ فریج اور کیمیکل کے بغیر انگوروں کو کئی ماہ تک تازہ کیسے رکھتے ہیں۔

 ویڈیو میں انگوروں کو مٹی کے برتن میں تازہ رکھنے کا انوکھا طریقہ دکھایا گیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ٹھیلے پر مٹی سے تیارہ کردہ کچھ برتن رکھے ہیں جوکہ مکمل طور پر بند ہیں اور اُس برتن کا اوپری حصہ کسی پتھر اور لکڑی کی مدد سے توڑا جاتا ہے۔ توڑنے کے بعد، ویڈیو میں دکھایا گیا کہ اُس مٹی کے برتن میں تازہ انگور موجود تھے جوکہ تقریباََ چھ ماہ تک اُس برتن میں تازہ رہ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگور محفوظ رکھنے کا یہ انوکھا طریقہ صدیوں سے افغانستان میں استعمال کیا جارہا ہے، اس طریقے کا نام 'کنگینہ' ہے،خوراک کے تحفظ کے اس طریقے میں انگوروں کو تازہ اور ہوا سے بند رکھنے کے لیے مٹی کے بھوسے کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انگور مٹی کے ان برتنوں کے اندر رکھے جاتے ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر کھولا جا سکتا ہے۔ اس منفرد تکنیک سے افغانستان میں انگوروں کو چھ ماہ تک محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

 اس ویڈیو پر ٹوئٹر پر بہت سارے ردعمل سامنے آئے ہیں، صارفین حیران ہوئے کہ انگور چھ ماہ بعد بھی اتنے تازہ نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    سی پیک اہم منصوبہ۔ 306 کلو میٹر حیدرآباد سکھر موٹر وے بنایا جائیگا