(24 نیوز) انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 31 پیسے مہنگا ہونے کے185 روپے 75پیسے پر جا پہنچا ۔
انٹر بینک میں ڈالر 184.44 روپے سے بڑھ کر 185.75 روپے پر پہنچ گیا۔تین روز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 روپے 20 پیسے مہنگا ہوچکا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق درآمدی بل بڑھنے پر روپیہ شدید دباو کا شکار ہے ، بیرونی قرض کی ادئیگی پر بھی روپے پر دباو ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کب پاکستان آئینگے؟اہم خبر سامنے آ گئی
دوسری جانب چین سے 2.30 ارب ڈالر کے قرض رول اوور ہونے کے بعد رقم کی واپسی میں تاخیر پر پریشر دیکھا جارہاہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر کارروائی ملتوی