چیف سیکرٹری ڈٹ گئے ۔گورنر پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے پرنسپل سیکرٹری کو ہٹانے کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے خط لکھنے پر پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ اسپیشل سیکرٹری عمر سعید کو اضافی چارج دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی جیسی بڑی سزا ٹرائل کے بغیر نہیں دی جا سکتی: چیف جسٹس
ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے پرنسپل سیکرٹری کا تبادلہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ چیف سیکرٹری آفس کا کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری نے خط لکھ کر اپنی ذمہ داری نبھائی، آئین کی خلاف ورزی پر گورنر کو آگاہ کرنا پرنسپل سیکرٹری کی ذمہ داری تھی۔چیف سیکرٹری آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرنسپل سیکرٹری راشد منصور کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراضات درست تھے۔
یہ بھی پڑھیں:فواد چودھری وفاقی وزیر برقرار۔مگر کیسے؟