نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا ۔ شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نیب کے ہوتے ہوئے ملک نہیں چل سکتا ، ہم کسی پر الزام نہیں لگائیں گے اور جیلوں میں نہیں ڈالیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن )کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن اگست 2023 میں یا اس سے پہلے بھی ہوسکتے ہیں تاہم یہ فیصلہ اپوزیشن کرے گی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ہم سب نے فیصلہ کرنا ہے، نیب چلائیں یا حکومت، سیاست دانوں پر جو کیس ہیں، وہ چلنے دیں ختم نہ کریں۔
عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کرسی بچانے کے لیے ملک کو داؤ پر لگانا چاہتا ہے، آئینی عہدوں کو آئین کےمطابق کام کرناچاہیے، ایسا نہ ہوکہ ملک کا صدر ایک دن بیمارہو اور دوسرے ٹھیک ہوجائے۔
عارف علوی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صدرصرف وفاقی حکومت کی ہدایت پرعمل کرتاہے، صدر کو آئین کے مطابق اپنی ذمے داری ادا کرنی چاہیے، صدرملک کے بجائے پی ٹی آئی کا صدر بن گیا ہے۔
آئندہ انتخابات کے حوالے سے شاہدخاقان عباسی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات کرانے کے لیے 7 ماہ درکارہیں، اگست 2023 میں اور پہلے بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، یہ فیصلہ اپوزیشن کرے گی۔
پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ استعفے ایک سائیکلواسٹائل میں آئےہیں ان میں ابہام ہیں، استعفےان کا حق ہے،ضمنی انتخاب ہوجائیں گے۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ حکمران ایسےفیصلےکریں جن کی وجہ کوئی نہ ہوان کابوجھ عوام پر پڑتا ہے اور ہماری کوشش ہے ایسے فیصلے کریں کہ عوام پر بوجھ کم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کے گھر ننھے مہمان کی آمد