وزیرخزانہ کا عمران خان کے حوالے سے بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے پریس کانفرنس کے دوران خط لہرادیا۔
وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ عمران خان کیخلاف ایک خط میں بھی دکھاناچاہتاہوں، یہ خط عمران خان کی نااہلی کاثبوت ہے، یہ خط جیب میں ڈال کرنہیں لےجاؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں:چیف سیکرٹری ڈٹ گئے ۔گورنر پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار
مفتاح اسماعیل کا گزشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے اسد عمر کو وزارت سے نکالا ،اسد عمر نے ایک سال میں 9.1 فیصد بجٹ خسارہ کیا ،ملک میں مہنگائی 17.3 فیصد ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے 5 سال بجٹ خسارہ 16سو ارب تھا جبکہ رواں سال 56 سو ارب کا بجٹ خسارہ ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ کا سوشل میڈیا پر بڑا اعلان