(24 نیوز) حکومت نے گریڈ 21 کے افسر رائے محمد طاہر کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کی منظور ی دیدی۔
رپورٹ کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے رائے محمد طاہر کاشمار پاکستان پولیس کے بہترین پیشہ ور افسروں میں ہوتا ہے۔ رائے طاہر پولیس سروس آف پاکستان گریڈ 21 کے افسر ہیں ، اس سے قبل وہ آئی جی بلوچستان کے عہدے پر تعینات تھے۔ وہ اس سے قبل کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب کے سربراہ اورنیکٹا میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرخزانہ کا عمران خان کے حوالے سے بڑا انکشاف
رائے محمد طاہر پنجاب پولیس میں ایڈیشنل آئی جی کےعہدے پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر کے علاوہ فیصل آباد، راولپنڈی ،ڈی جی ملتان رینجز کے ڈی پی او شیخوپورہ، مظفرگڑھ اور رحیم یارخان کے فرائض انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ آئی جی بلوچستان کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف سیکرٹری ڈٹ گئے ۔گورنر پنجاب کے احکامات ماننے سے انکار