چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کل حمزہ شہباز کی ارجنٹ درخواست پر سماعت کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں مقدمات کی سماعت بارے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ چیف جسٹس کی عدالت میں حمزہ شہباز کی ارجنٹ درخواست سمیت دیگر کیسز سماعت کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی کل حمزہ شہباز کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لیگی رہنماء حمزہ شہباز کی درخواست پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے صبح نوبجے سماعت کرینگے۔ چیف جسٹس محمد امیر بھٹی تنویر سرور ایڈوکیٹ کی درخواست پر بھی سماعت کریں گے، مقامی وکیل نے عثمان بزدار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استفعی دینے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔ اسکے علاوہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ دیگر کیسوں کی بھی سماعت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور جلسہ سے قبل عمران خان کی انتظامیہ کو وارننگ