ماسک دوبارہ لازمی۔۔ نہ پہننے والوں کو 500 روپے جرمانہ 

Apr 20, 2022 | 19:27:PM
کورونا ،ماسک، مختلف، اقسام
کیپشن: کورونا ماسک کی مختلف اقسام(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز  کے پیش نظر ایک بار پھر ماسک لگانا لازمی کر دیا گیا ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماسک پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ بدھ کو دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) کی میٹنگ میں کیا گیا جس کے تحت ماسک نہ لگانے والوں کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ڈی ڈی ایم اے نے میٹنگ میں فیصلہ کیا کہ سکول بند نہیں ہوں گے بلکہ ایک نئے سٹینڈرڈ آپریٹنگ سسٹم  کے تحت کام کرینگ۔ اس کے ساتھ سماجی دوری اور ہسپتال کی تیاریوں پر بھی میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسی طرح بازاروں میں بڑھتی ہوئی بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی کچھ اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ حکومت جلد ہی ماسک کو لازمی قرار دینے کا باضابطہ حکم جاری کریگی۔ عہدیداروں سے سماجی اجتماعی پروگراموں کی نگرانی کے ساتھ ساتھ جانچ میں تیزی لانے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 632 لوگ کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ انفیکشن کی شرح 4.42 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: شہبازشریف کی قائم کردہ کمیٹی’شہبازشریف‘ کا نام ای سی ایل سے نکالے گی