( 24نیوز) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کی من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی خبر کا معاملہ۔ پاکستان نے من گھڑت اور جھوٹی سٹوری شائع کرنے پر بی بی سی ہیڈ کوارٹرز سے جواب طلب کر لیا ۔
واضح رہے کہ10اپریل 2022کوبی بی سی اردو نے بے بنیاد خبر شائع کی تھی۔ بی بی سی اردو نے سٹوری شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ رات گئے عمران خان نے آرمی چیف کو عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔ پاکستان کی تحریری شکایت ڈائریکٹر جنرل بی بی سی کو موصول ہوگئی اوربی بی سی نے شکایت وصولی کی تصدیق کر تے ہوئےمعاملے کا جائزہ لینا شرو ع کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بی بی سی اردو پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی برطرفی کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیاتھا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ " بی بی سی اردو کی شائع ہونے والی خبر سراسر بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔اس عام پروپیگنڈا خبر میں کسی معتبر، مستند اور متعلقہ ذرائع کا ذکر نہیں کیا گیا ہے ، یہ بنیادی صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی ہے۔اس جعلی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے اور یہ واضح طور پر ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم کا حصہ لگتی ہے۔” آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خبر کا معاملہ بی بی سی حکام کے ساتھ اٹھانے کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ایس پی آر سمیت تمام شراکت دار اس سٹوری کو مسترد کر چکے ہیں ۔بی بی سی اردو ماضی میں بھی ایسی ہی بے بنیاد اور جھوٹی سٹوریاں شائع کرتا رہا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔پٹرول پر سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے۔وزیر خزانہ کا صاف انکار
آرمی چیف کی برطرفی سے متعلق خبر ۔بی بی سی نے اہم اقدام اٹھا لیا
Apr 20, 2022 | 20:05:PM