کیا آج رات اور کل بارش ہوگی ؟ جانئے تازہ ترین موسم کی صورتحال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا، شمالی بلوچستان، اسلام آباد،بالائی وسطی پنجاب،خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا اوربالائی پنجاب میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، بالا ئی سندھ میں آندھی گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا، مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار ، میانوالی، خوشاب، بھکر، سرگودھا، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اور گجرات میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ خیبرپختونخوا کے بیشتربالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، کوہاٹ، کرم، پشاور، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ اس دوران بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، دیر، سوات ، کوہستان،چترال ،مالاکنڈ،بونیر میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ماسک دوبارہ لازمی۔۔ نہ پہننے والوں کو 500 روپے جرمانہ