شہبا ز شریف کیلئے امتحان۔حکومت بچانا مشکل ہوجائے گا۔نجم سیٹھی کا بڑا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر مملکت عارف علوی شہباز حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کیلئے تیار، شہباز شریف کو اپنی حکومت بچانا مشکل ہو جائے گا۔
24 نیوز چینل کے پروگرام ” نجم سیٹھی شو “ میں سینئر صحافی نجم سیٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی شہباز حکومت کیلئے نیا مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں۔ اس وقت شہباز حکومت صرف ایک ووٹ سے قائم ہے۔ قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کیلئے 172 ووٹ درکار ہوتے ہیں جبکہ ان کے پاس3 17 ارکان ہیں۔اتحادی جماعت ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی خان دو دن پہلے انتقال کرچکے ہیں۔تحریک عدم اعتماد کے وقت 174 ارکان نے حمایت کی تھی۔
اب کسی اسٹیج پر بھی جب عارف علوی یہ محسوس کریں کہ کچھ لوگ شہباز حکومت کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں یا کچھ لوگ بیمار ہوگئے ہیں، یا کوئی وفات پاگیا ہے اور اب شہباز حکومت کے پاس مطلوبہ 172 سے کم لوگ رہ گئے ہیں تو ایسی صورتحال میں عارف علوی اچانک وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔
نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کیونکہ صدرمملکت کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ وزیراعظم سے کسی بھی وقت اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں کہ آپ شو کریں کہ آپ کے پاس قائد ایوان کیلئے اکثریت ہے۔ تو ایسی صورتحال میں شہبازشریف صاحب کیا کریں گے؟ یقینا وہ ادھر ادھر بندے اکٹھے کرنے کیلئے بھاگیں گے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ضروری نہیں ایک بار ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے۔ صدرمملکت کے پاس اختیار ہے کہ وہ ہرمہینے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں۔ پھر ایسی صورت میں شہبازشریف کیا کریں گے؟ اصل میں تو ان کامقصد سیاست میں گند ڈالنا ہے۔ تو ایسا کرنے کیلئے صدر کے پاس بہت سے طریقے ہیں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ موجودہ حکومت اتنے چھوٹے مارجن سے بنی ہے کہ صرف بی این پی کے ارکان ہی ادھر ادھر ہوجائیں یا کوئی اور اتحادی الگ ہوجائے تو یہ حکومت اکثریت کھو بیٹھے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔ نواز شریف کب آئیں گے ۔۔اسحاق ڈار نے وضاحت کر دی