بندر کی بلی کو بچانے کی ویڈیو، سوشل میڈیا پر وائرل

Apr 20, 2023 | 09:51:AM

(ویب ڈیسک) بندر کی گڑھے میں گرے بلی کے بچے کو بچانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بندر کی مختلف ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جس میں بندر کبھی سیاحوں کا سامان لے کر بھاگ جاتے ہیں تو کبھی کسی کے بچے کو لے کر رفو چکر ہوجاتے ہیں۔

لیکن اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بندر ایک بلی کے بچے کو کیچڑ کے گڑھے سے نکالنے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر بلی کے بچے کو نکالنے میں کامیاب نہیں ہوتا لیکن وہ ہمت نہیں ہارتا اور کوشش کرتا رہتا ہے۔

آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بندر بلی کو گڑھے سے نکالنے کے لیے ایک لڑکی کو بلاتا ہے اور وہ بلی کے بچے کو باہر لے جاتی ہے اور اسے صاف کرنے لگ جاتی ہے جب وہ بلی کے بچے کو صاف کررہی ہوتی ہے تو بندر بلی کے بچے کو گلے سے لگالیتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں