(ویب ڈیسک) امریکا کی ریاست اوہائیو میں ایک وائرل ہونے والے ٹک ٹاک چیلنج نے بچے کی جان لے لی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 13 سالہ جیکب اسٹیونز نے اپنے فالوورز کو متاثر کرنے کی کوشش کے دوران انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ساتھ 14 گولیاں نگل لیں۔
رپورٹس کے مطابق جیکب اسٹیونز 6 دن تک اپنی لاپرواہی کی وجہ سے اسپتال میں رہے جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جیکب اسٹیونز نے غنودگی کی حالت میں داخل ہونے کے لیے اینٹی ہسٹامائنز کی 12 سے 14 گولیاں کھانے کی کوشش کی جو کہ تجویز کردہ مقدار سے 6 گناہ زیادہ تھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق طبی حوالے سے اینٹی ہسٹامائنز جو درد کی شکایت پر دی جاتی ہے اور اسے الرجی، انفلوئنزا اور دیگر امراض میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق مرنے والے امریکی نوجوان لڑکے والدین نے دنیا بھر میں والدین کو اس خطرناک ٹک ٹاک وائرل چیلنج سے متعلق خبردار کیا ہے۔