ن لیگ نے پنجاب میں انتخابات کابائیکاٹ کردیا
ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پنجاب میں14مئی کو انتخابات کا معاملہ ،ن لیگ نے پنجاب میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹیں جاری نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےامیدواروں نے کاغذ واپس نہیں لئے،امیدواروں کوٹکٹیں جاری نہیں کی جائےگی۔
ضرور پڑھیں :حکومت 27 اپریل تک انتخابات کیلئے فنڈز دے: سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ جاری
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے۔ سابق وفاقی وزیراور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔