دنیا کا 48 سینٹی میٹر لمبے کانوں والا میمنا چل بسا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شہرِ قائد کے رہائشی محمد حسن ناریجو کے فارم میں پیدا ہونے والا دنیا کا سب سے لمبے کانوں والا میمنا’سمبا‘ چل بسا۔
سمبا کو اپنے کانوں کی غیر معمولی لمبائی کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہوئی تھی جوکہ 48 سینٹی میٹر یعنی 19 انچ ہے۔
بکری کے اس بچے نے اپنے کانوں کی غیر معمولی لمبائی کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
یہاں تک کہ سمبا کے مالک نے گنیز ورلڈ ریکارڈ ٹیم سے رابطہ کرکے ’دی لانگیسٹ ایئر آف اے گوٹ کِڈ‘ کی کیٹیگری میں بھی اس کا نام ریجسٹر کروایا۔ محمد حسن ناریجو کے مطابق، سعودی عرب اور عمان سے کئی افراد نے سمبا کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر اسے خریدنے کے لیے بھی دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
تاہم اب یہ افسوسناک خبر سامنے آئی ہے کہ صرف 10 ماہ کی عمر میں ہی سمبا کا انتقال ہوگیا ہے اور موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔