(24نیوز)محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنےکی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج مطلع ابر آلود رہنےکےباعث شوال کاچاند نظر آنےکا امکان نہیں ہے۔
شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے تاہم چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔
زونل رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی ارکان اورمحکمہ موسمیات کےنمائندگان شریک ہونگے،اجلاس میں لاہورسمیت پنجاب بھرمیں چاندنظرآنےکی شہادتیں لی جائیں گی،شہادتیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھجوائی جائیں گی،چاندنظرآنےیانہ آنےکاحتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرےگی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا ہو گیا