قتل کیس میں سزائے موت پانے والا قیدی بری ہو گیا

Apr 20, 2023 | 12:40:PM

(24 نیوز) قتل کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے قیدی کو سندھ ہائیکورٹ نے بری کر دیا۔ 

انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے قتل کیس میں سزائے موت سنائے جانے والے ملزم رضوان علی کو سندھ ہائی کورٹ نے سزا سے بری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ نے قتل کیس میں سزائے موت کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں عید کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات  کی اہم پیشگوئی 

سندھ ہائیکورٹ نے ملزم رضوان علی کی سزائےموت کے خلاف اپیل منظور کر لی اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ جبکہ پراسیکیوشن نے دالائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم پر 7 سال کے بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کا الزام تھا، بچے کی لاش ملیر ندی سے 14 جولائی 2020 کو ملی تھی۔

پراسیکیوشن نے مزید دلائل دیئے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم کو 24 نومبر 2022 کو سزائے موت سنائی تھی، ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا میں قتل و اغوا کا مقدمہ درج تھا۔

دوسری جانب ملزم کے وکیل نے کہا کہ پولیس کے پاس ملزم کے اعترافی بیان کے علاوہ کوئی ٹھوس شواہد نہیں تھے، انسداددہشت گردی کی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

مزیدخبریں