(24 نیوز) بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں شمولیت کیلئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت جائیں گے۔ وہ وفد کے ہمراہ آئندہ ماہ بھارت کے شہر گووا جائیں گے۔بلاول بھٹو زرداری بھارت میں اپنے دورے کے دوران ایس سی او شیڈول کے مطابق ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئین نے پارلیمان کی گود سےجنم لیا: شہباز شریف
واضح رہے کہ حکام پاکستان کی جانب سے بھارت میں یہ دورہ 2016 کے بعد اب ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں پاکستان سے سراج عزیز نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔