نیب کے 3 ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک) قومی احتساب بیورو کے تین ڈائریکٹر جنرلز کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل نیب ہیڈ کوارٹر حسنین احمد کو ڈائریکٹر جنرل آپریشن ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل آپریشنز ڈویژن مرزا محمد عرفان بیگ کو ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔
اسی طرح ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی فرمان اللّٰہ کو ڈائریکٹر جنرل ہیڈ کوارٹر ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔