(ویب ڈیسک) معروف جنوبی کورین بینڈ ’ایسٹرو‘ کے پاپ گلوکار مون بِن کی اچانک موت واقع ہو گئی، وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 25 سالہ کورین گلوکار مون بِن گزشتہ روز جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے ضلع گنگنم میں اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے جبکہ اِن کی موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔
مون بِن کی موت کی خبر اُن کی میوزک کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہے۔
مشہور گلوکار، 25 سالہ مون بن گلوکاری میں قدم رکھنے سے قبل اداکاری، ڈانسنگ اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ رہے۔
مون بن کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ہے جس پر اُن کے مداح افسوس کا اظہار کر رہے۔
پاکستان میں بھی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مون بِن کے نام کا ہیش ٹیگ تیسرے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔