روزہ رکھ کر رنز بنانا جذبہ ایمانی ہے: انگلش بلے باز

Apr 20, 2023 | 13:28:PM

(24 نیوز) نوجوان انگلش بلے باز حسیب حمید کا کہنا ہے کہ روزہ رکھ کر رنز بنانا جذبہ ایمانی ہے۔

 نوجوان انگلش بلے باز حسیب حمید نے روزہ رکھ کر رنز بنانے کو ایمانی جذبہ قرار دے دیا۔ انیس سال کی عمر میں انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے اوپننگ بلے باز حسیب حمید نے روزے کو اپنا شوق اور ایمانی جذبہ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ کیخلاف احسان اللہ کو نہ کھلانا سمجھ سے باہر ہے: شاہد آفریدی

نوجوان بلے باز کہتے ہیں کہ رمضان کے مقدس مہینے میں وہ عبادت گزاری کے ساتھ ٹریننگز میں بھی زیادہ پرجوش ہو جاتے ہیں جس کے لیے انہیں اپنے معمولات بدلنے پڑتے ہیں۔

واضح رہے کہ بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس میں جاری کاؤنٹی کرکٹ میں چھبیس سالہ حسیب حمید ناٹنگھم شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اپنی قومی ٹیم کی طرف سے دس ٹیسٹ میچ بھی کھیل چکے ہیں۔

مزیدخبریں