پہلا آرڈر جاری،ستے تیل کی فراہمی سے متعلق اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اہم خبرآ گئی،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان نے روس سے رعایتی تیل کا پہلا آرڈر جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ روس سے رعایتی تیل خریداری کامعاہدہ ہو گیا ہے، پاکستان کو صرف روسی خام تیل ملے گا، ریفائنڈ تیل نہیں ملے گا،وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا روس کی جانب سے رعایتی تیل کا پہلا کارگو مئی میں پاکستان پہنچے گا لیکن روسی تیل خریدنے کیلئے ڈسکاؤنٹ ریٹ ظاہر نہیں کیا جا سکتا، روس سے حاصل خام تیل پاکستان ریفائنری لمیٹڈ میں ریفائن ہو گا، پاکستان کا یومیہ ایک لاکھ بیرل روسی تیل درآمد کرنے کا منصوبہ ہے۔
دوسری جانب حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو پیٹرول سبسڈی ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود سمری پیش کر دی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے موٹر سائیکل سواروں اور چھوٹی کاروں کے مالکان کو ریلیف دینے کیلیے امیر طبقے سے 75 روپے فی لیٹر اضافی وصول کر کے پیکیج متعارف کرانے کی سمری پیش کر دی، پٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی منظوری کیلئے سمری بھیج دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عید کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
یاد رہے کہ فروری میں وزیر اعظم نے موٹرسائیکل سواروں اور 800 سی سی تک کے کار مالکان کو ریلیف دینے کیلئے 800 سی سی سے اوپر کی گاڑیاں رکھنے والے امیر طبقے سے 50 روپے فی لٹر زیادہ وصول کر کے پیٹرول پر سبسڈی دینے کی منظوری دی تھی۔