بندوق کی نوک پر مذاکرات ممکن نہیں ، بلاول بھٹو نے دو ٹوک پیغام دے دیا

Apr 20, 2023 | 17:41:PM

(24 نیوز )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بندوق کی نوک پر مذاکرات ممکن نہیں ، ون یونٹ پالیسی لاگو کرنے کی سازش کی جا رہی ہے ۔ 

 تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صرف پنجاب میں الیکشن کراناسازش ہے، ایک صوبے میں الیکشن سے  باقی صوبوں پر اثر پڑے گا، عمران خان کے دور میں بلدیاتی انتخابات کے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا،پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں پارلیمنٹ کےساتھ کھڑی ہیں ، پارلیمنٹ نے واضح کیاکہ چار تین کے فیصلے پر عملدرآمدہوگا۔ 
 وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بندو ق کی نوک پر مذاکرات ممکن نہیں ،ہم پر اقلیتی فیصلہ زبردستی مسلط کیاجارہاہے،سیاسی استحکام ہوگاتومعاشی استحکام آئے گا،موجود صورتحال میں عام آدمی کانقصان ہورہاہے،ہماری کوشش ہے مل بیٹھ کر عوام کی مشکلات کاحل نکالاجائے،چیف جسٹس سیاست کی بجائے اپنے ادارے میں اتفاق پیداکریں ۔


 
 
 

 
 
 

مزیدخبریں