(24 نیوز)ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابا ت کرانے کے کیس میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اور پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق نائیک نے مشاورت کیلئے ججز سے مزید وقت مانگ لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کے چیمبر میں اٹارنی جنرل منصور عثمان اور فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی ،جسٹس اعجاز الاحسن بھی ملاقات میں موجود تھے، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیاسی قائدین کو باہمی مشاورت کیلئے مزید وقت درکار ہے۔
پیپلزپارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ فضل الرحمان نے پارٹی سے مشاورت کیلئے وقت مانگا ہے،فضل الرحمان سربراہ پی ڈی ایم اور اہم سیاسی شخصیت ہیں ۔
اٹارنی جنرل اور فاروق نائیک نے استدعاکی کہ عدالت عید کے بعد تک کا وقت دے،فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ انتخابات کے معاملے تفصیلی مشاورت درکار ہے ،پارٹی سربراہان ہی بیٹھ کر اپوزیشن سے بات چیت کا لائحہ عمل طے کریں گے ،سپریم کورٹ میں انتخابات کیس کی سماعت27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بندوق کی نوک پر مذاکرات ممکن نہیں ، بلاول بھٹو نے دو ٹوک پیغام دے دیا