چاند کی عمر انتہائی کم ، عام آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں ، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان میں سمیت دنیا بھر میں آج مسلمان 29 روز ہ ہے ، پاکستان میں مسلمانوں کو شوال کے چاند کی امید ہے لیکن محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پاکستان میں چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پاکستان میں چاند کی عمر 9 گھنٹے 49 منٹ ہے جس وجہ سے نظر نہیں آئے گا، چاند کی عمر 20 گھنٹے سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان ہوتا ہے، لاہور میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 6 بجکر 57 منٹ تک ہے، پنجاب کے دیگر شہروں میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان 7 بجکر 7 منٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق چاند کی عمر کم ہونے کی وجہ سے شوال کا چاند نظر آنا ممکن نہیں ہے، چاند کی عمر کم ہونے کے وجہ سے عام آنکھ یا کسی دور بین سے بھی نہیں دیکھا جا سکتا ۔