(24 نیوز)ملک بھر میں انتخابات سے متعلق کیس میں تاخیر سے سپریم کورٹ پہنچنے پر عدالتی عملے نے شاہ محمود قریشی سے کہاکہ ن لیگی رہنماؤں کی اسد قیصر سے بات ہوگئی ہے،چیف جسٹس پاکستان نے 27 اپریل تک سماعت ملتوی کی ہے۔
عدالتی عملے نے کہاکہ چیف جسٹس پاکستان اور اعجاز الاحسن صاحب نے آپ سے معذرت کی ہے،چیف صاحب کو بتایا گیا کہ انتخابات سے متعلق سیاسی مشاورت جاری ہے،فاروق ایچ نائیک 14 مئی کا فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی۔
عدالتی عملے نے کہا کہ سپریم کورٹ نے 14 مئی سے متعلق فیصلہ واپس نہیں لیا عید کے بعد کیس سنا جائے گا،شاہ محمود قریشی نے کہاکہ میرا بھی چیف جسٹس صاحب کو سلام دیجئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انتخابات کیس؛ اٹارنی جنرل اور فاروق نائیک نے مشاورت کیلئے مزید وقت مانگ لیا