ایک چاند دیکھنے کیلئے دو اجلاس رکھنے کی روایت اس سال بھی نہ ٹوٹ سکی

Apr 20, 2023 | 18:27:PM

(24 نیوز ) پاکستان میں ایک چاند دیکھنے کیلئے 2 اجلاس رکھنے کی روایت ختم نہیں ہو سکی۔

پشاور میں شوال کا چاند دیکھنے کے لئے 2 اجلاس منعقد  ہوں گے، سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا زونل اجلاس 6:30 بجے اوقاف ہال میں شروع ہوگا، دوسرا اجلاس غیر سرکاری خودساختہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مسجد قاسم علی خان میں منعقد ہوگا،زونل اجلاس کی سربراہی شیخ الحدیث مولانا احسان الحق کریں گے،اجلاس میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء بھی شامل ہوں گے،غیر سرکاری اجلاس کی سربراہی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے، اجلاس نمازِ مغرب کے بعد شروع ہوگا۔

مزیدخبریں