شوال کا چانددیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )عید کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر سرپرستی ماہ شوال المکرم 1444کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، زونل کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز لاہور، کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں ہورہے ہیں۔
مرکزی اجلاس میں ،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک ہیں، دوسری جانب ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں،چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید ہفتہ، 22 اپریل کو ہوگی۔
رویت ہلال کمیٹی نے اس بار چاند کی شہادتوں کیلئے براہ راست شہریوں کے ساتھ بھی رابطہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،شہری چاند دیکھنے کی شہادت اب براہ راست رویت ہلال کمیٹی کو ریکارڈ کراسکتے ہیں، وزارت مذہبی امور نے رابطہ کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے نمبر جاری کئے، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہےکہ تمام اہلیان پاکستان سے اپیل ہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام کریں ، ۔وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ شہری03219410041 اور 03339100619 پر چاند کی گواہی دے سکتے ہیں ، رویت ہلال کمیٹی سے03006831822
0519207880اور 0519201425 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔