ایشوریا اور ابھیشیک کی 11 سالہ بیٹی عدالت پہنچ گئی،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئیں

Apr 20, 2023 | 19:52:PM
ایشوریا اور ابھیشیک کی 11 سالہ بیٹی عدالت پہنچ گئی،حیرت انگیز وجہ سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی  معروف ترین  جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی 11 سالہ بیٹی ارادھیا بچن اپنی صحت سے متعلق غلط خبر نشر کرنے پر یوٹیوب چینل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ پہنچ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ارادھیا بچن  نے اپنے حوالے سے نامناسب اور جعلی خبر نشر کرنے پر دہلی کی عدالت میں شکایت درج کروائی ہے، دائر کردہ درخواست پر  20 اپریل یعنی آج سماعت ہوگی۔

خیال رہے ارادھیا بچن کو سوشل میڈیا پر اکثر ہی ٹرولز کا نشانہ بنایا جاتا ہے، کبھی ان کے سٹائل تو کبھی ظاہری شخصیت پر تنقیدکی جاتی ہے۔اس سے قبل ارادھیا کے والد ابھیشیک بچن بھی بیٹی کو آن لائن ٹرولز کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے حوالے سے آواز بلند کر چکے ہیں۔ ابھیشیک بچن نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ معروف شخصیت ہونے کے باعث اگر کسی کو کچھ کہنا ہے تو انہیں کہیں ان کے منہ پرکہیں لیکن ارادھیا بچن کو بیچ میں نہ لایا جائے۔