(24 نیوز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہےجبکہ اندرونی خبر سامنے آئی ہےکہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق چاند نظر آنے سے متعلق ملک بھر سے شواہد اکٹھے کرنا کا انتظار کیا جا رہا ہے، جبکہ رویت ہلال کمیٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ چاند کی عمر کے مطابق اسلام آباد میں چاند نظر آنے کا ممکنہ وقت بھی ختم ہو گیا ہے، غروب آفتاب کے 20منٹ بعد چاند بھی غروب ہو چکا ہے، اسلام آباد میں اس وقت مطلع ابر آلود ہونے کے ساتھ آندھی بھی چل رہی ہے، اس لیے چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اب تک کراچی لاہور اور ملتان سے چاند نظر آںےکی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی۔