(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ماڈل اُشنا شاہ نے ساتھی اداکار فیروز خان کو سابقہ اہلیہ علیزہ سلطان کو سوشل میڈیا پر ہراساں ہونے سے بچانے کا مشورہ دے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار فیروز خان اور علیزہ سلطان کی ناکام شادی اور اُس کے بعد فیروز خان کے مداحوں کی جانب سے علیزہ سلطان کو ہراساں کیے جانے پر بات کی۔
اُشنا شاہ کا کہنا تھا کہ "علیزہ سلطان چھوٹی عمر کی لڑکی ہے، وہ بچی ہے اور فیروز خان کے بچوں کی ماں ہے، فیروز خان کو چاہیے کہ اپنے مداحوں کو اپنی سابقہ اہلیہ کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے سے روکے"۔اُشنا شاہ نے مزید کہا کہ" انٹرنیٹ پر موجود فیروز خان کے مداح علیزا کو بہت بری طرح سے ہراساں کر رہے ہیں"۔
اُشنا شاہ نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے عامر لیاقت اور دانیہ ملک کی شادی، عامر لیاقت کی موت اور سوشل میڈیا پر ہونے والی اُن پر تنقید سے متعلق کہا کہ سوشل میڈیا صارفین اگر اپنے تبصروں سے دوسروں کو برا بھلا اور ہراساں کرنا چھوڑ دیں تو بہت ساری زندگیاں بہت بہتر ہو جائیں۔