(24 نیوز)خاتون جج کو دھمکی کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرا دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل زمان پاک کے ایڈریس پر کرائی تھی، تھانہ مارگلہ کے ایس ایچ او کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرائی گئی ،وارنٹ گرفتاری عمران خان کے وکیل نے وصول کئے ۔
یاد رہے کہ تھانہ مارگلہ میں عمران خان کے خلاف درج مقدمہ میں وارنٹ جاری ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علمدار قریشی پیپلزپارٹی میں شامل