الیکشن کمیشن نے پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اپریل تک توسیع کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام امیدواران اب 26 اپریل تک ریٹرننگ افسران کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کرواسکیں گے، الیکشن پروگرام میں تبدیلی امیدواروں کی سہولت کے پیش نظر کی گئی ہے، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو 20 تا 26 اپریل انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موجودہ تاریخوں میں عید کی چھٹیوں کا اطلاق نہیں ہوگا، پنجاب میں عام انتخابات 14 مئی کو ہوں گے۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی نے ضلع بہاولپور کے 10 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو بھی پارٹی ٹکٹ جاری کر دیئے۔
حلقہ پی پی 245 خیرپورٹا میوالی سے سید احمد وسیر ایڈوکیٹ تیر کے انتخابی نشان سے الیکشن میں شریک ہوں گے، پی پی 246 حاصل پور سے معظم کمال وینس، پی پی 247 یزمان سے چودھری مظہر نواز، پی پی 248 ہیڈ راجکاں سے چودھری اصغر علی زاہد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد ہو گئے۔
پی پی 249 احمد پور شرقیہ میں رافت الرحمن رحمانی المعروف رافی میاں، پی پی 250 اوچ شریف سے سید عامر علی شاہ، پی پی 251 ہتھیجی سے سید نسیم عباس بخاری، پی پی 252 خانقاہ شریف سے ملک شاہ رخ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن لڑیں گے۔
حلقہ پی پی 253 بہاولپور شہر سے صاحبزادہ محمد عاصم جاوید عباسی، پی پی 254 اندورن شہر سے سید تطہیر الحسن عرف پپو تطہیر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نامزد ہو گئے۔
تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر میں پارٹی ٹکٹ جمع کرائیں گے، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس سے امیدواروں کی فہرست، فارم 33 جاری ہوں گے۔