( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے معروف ریپر ہنی سنگھ کے خلاف ممبئی پولیس کو اغوا اور تشدد کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ معروف گلوکار ہنی سنگھ اور ان کی ٹیم کے خلاف ایک ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کے مالک کی جانب سے انہیں اغوا کرنے کی شکایت موصول ہوئی ہے۔پولیس نے اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی ہے لیکن معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت کنندہ وویک رمن ایک ایونٹ منیجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں، انہوں نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ ہنی سنگھ اور ان کی ٹیم نے اغوا اور تشدد کیا۔ان کا کہنا تھا کہ "15 اپریل کو ہنی سنگھ کا ایک کنسرٹ رکھا گیا تھا، کنسرٹ انتظامات کا معاوضہ ادا کرنے پر گلوکار سے بحث ہوئی، معاوضہ نہ ملنے پر میں نے ایونٹ منسوخ کر دیا"۔ویویک نے کہا کہ "ایونٹ منسوخ ہونے پر ہنی سنگھ اور ان کے ساتھیوں نے اس پر حملہ کیا"۔ان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں مجھے اغوا کرکے ایک فائیو سٹار ہوٹل لے جایا گیا جہاں اس پر یرغمال بنا کر تشدد کیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شکایت کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ایف آئی درج کی جاسکے، ان کا کہنا ہے کہ وویک رمن ہنی سنگھ اور اس کے ساتھوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہاہے۔