موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری شروع ہو گئی۔
محکمہ موسمیات نے رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں شام یا رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،پشاور، وزیرستان ، کرم، کوہستان اور خیبر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش کی توقع ہے ، چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے ۔
ادھرپنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، مری، گلیات ، اٹک، جہلم، چکوال،راولپنڈی ، گو جرانوالہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، سیا لکوٹ ، نا رووال، لاہور اور منڈی بہا ؤالدین میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما علمدار قریشی پیپلزپارٹی میں شامل
محکمہ موسمیات نے کہاکہ بلوچستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ، جبکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا ، دن کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کی توقع ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایک ہی دن میں دوسری وکٹ اُڑ گئی