معاشی مشکلات کا شکار پاکستانیوں کو سٹیٹ بینک نے خوشخبری سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) معاشی مشکلات کا شکار پاکستان کو عید سے قبل ہی سٹیٹ بینک نے بڑی خبر سنا دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہےکہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 40 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہو گیا ہے ،مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ 14 اپریل کو ختم ہوئے ہفتے تک اس اضافے کے بعد زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 96 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 39 کروڑ 42 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4 ارب 43 کروڑ ڈالر رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 62 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 32 کروڑ ڈالر رہے، مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 30 کروڑ ڈالر کمرشل قرض لینے کے سبب بڑھے ہیں۔