جج دھمکی کیس، پولیس نے عمران خان کے وارنٹس کی تعمیل کرادی

Apr 20, 2023 | 23:29:PM
جج دھمکی کیس، پولیس نے عمران خان کے وارنٹس کی تعمیل کرادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جج دھمکی کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت سے جاری عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹس کی تعمیل لاہور زمان پارک میں کرا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نے وارنٹس کی تعمیل کرائی اور وارنٹس عمران خان کی لاہور زمان پارک میں موجود رہائش گاہ پر پہنچا دیئے جبکہ عدالت نے 25 مئی حاضری یقینی بنانے کے لئے 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے، اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے۔

وارنٹس کے مطابق عدالت نے عمران خان کو بیس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے ایس ایچ او تھانہ مارگلہ نے لاہور زمان پارک میںب وارنٹس کی تعمیل کرائی عمران خان کی جانب سے ایڈوکیٹ علی اعجاز ںٹر نے وارنٹس کی تعمیل کرائی۔

عدالت نے 25 مئی عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کے لیے قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے عمران خان کے خلاف خاتون جج کو دھمکی کیس کی سماعت 25 مئی کو ہو گی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل زمان پارک میں کرنے کی ہدایت کی تھی