(ویب ڈیسک)روس کا طویل فاصلے تک مار کرنے والا سپر سونک بمبار طیارہ کریمیا میں گر کر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یوکرین نے طیارے کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے،یوکرینی فضائیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارہ یوکرین کی جانب حملہ کرنے آرہا تھا، 2022ء میں شروع ہونے والی جنگ کے دوران پہلی مرتبہ روسی بمبار طیارے کو نشانہ بنایا۔
یوکرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس جنگی طیارے نے 19 اپریل کو یوکرین کے خلاف میزائل حملہ کیا تھا،رپورٹس کے مطابق روسی جنگی طیارے کو یوکرین سے 200 میل دور جنوبی روس کے اندر تباہ کیا گیا، اس طیارے کو یوکرین کے خلاف کئی مرتبہ کارروائی کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
دوسری جانب روس کا کہنا ہے کہ جنگی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا، اس میں موجود 2 پائلٹ طیارے سے ایجکٹ کرنے میں کامیاب رہے جبکہ ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا۔