(ارشاد قریشی) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کاسلسلہ جاری، 9 کاروائیوں میں 39 کلو منشیات برآمد جبکہ 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ایئرپورٹ پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو افیون برآمد ہوئی، راولپنڈی میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 14 گرام ویڈ برآمد ، بلوچستان میں دوکی سے 16 کلو افیون برآمد ،سکھر ہائی وے کے قریب دو خواتین سے 9 کلو چرس برآمد ، آئی جے پی روڈ راولپنڈی میں خاتون سے 6 کلو چرس برآمد ،جناح کالونی فیصل آباد کے قریب ملزم سے 2.5 کلو چرس برآمد ، تین میلا چوک اٹک میں ملزم سے 1.5 کلو چرس برآمد ،پشاور میں ملزم سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد جبکہ زیرو پوائنٹ قصور کے قریب ملزم سے 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک شیڈول جاری ، پاکستان کا نام شامل نہیں
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔