سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز، بجلی کے بلوں میں 100 گنا اضافہ

Apr 20, 2024 | 11:36:AM

(جنید ریاض)سکولوں کے بجلی کے بلوں میں 100 گنا اضافہ کر دیا،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکول سولرائزیشن منصوبے کا آغاز کردیا۔
منصوبہ کے تحت سرکاری سکولوں کو مرحلہ وار سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں پنجاب بھر کے 86 ہائر سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔

لاہور کے 2 ہائر گرلز سکینڈری سکولوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا جن میں گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول وحدت روڈ اور گورنمنٹ ہائرسکینڈری سکول گرین ٹاؤن شامل ہیں، ان کو بھی سولر پرمنتقل کیاجائے گا۔
سکولوں میں کنٹریکٹر کو سائٹ وزٹ کرانےکیلئے فوکل پرسن تعینات کرنے کا حکم دیدیا، فوکل پرسن سکول میں سولر پینل لگوانے کیلئے کنٹریکٹر سے تعاون کریں گے،فوکل پرسن تعینات نہ کرنے والے سربراہوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی پی ٹی آئی کو آفر،عمران خان کی رہائی،ایوان میں ہنگامہ برپا


 
 
 

مزیدخبریں