جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس، اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسداد دہشت گردی اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی۔
سماعت کے دوران جج طاہر عباس سِپرا نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم گاڑی سے اترا تھا یا نہیں؟ ،تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔
جج نے پوچھا کیا آپ کو اعظم سواتی کی کسٹڈی چاہیے؟ ،تفتیشی افسر کے انکار پر اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی پی ٹی آئی کو آفر،عمران خان کی رہائی،ایوان میں ہنگامہ برپا