(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی، جس میں ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورے کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،انہوں نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہم ہے، ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کیلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری کی پی ٹی آئی کو آفر،عمران خان کی رہائی،ایوان میں ہنگامہ برپا
ایرانی سفیر نے ایران کے صدر کے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ,ایرانی سفیر نے محسن نقوی کو وزیرداخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ایرانی سفیر نے نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا،ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ آپ نے وزارت اعلیٰ کے دور میں عوامی منصوبوں کو انتہائی غیر معمولی رفتار سے مکمل کرایا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدر کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، پاک ایران تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، خطے میں پائیدار امن اور دیرپا استحکام کےلئے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔