(ویب ڈیسک)ضمنی الیکشن کے دوران پنجاب کے 13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی.
محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، ضمنی الیکشن کے دوران لاہور، شیخوپورہ، قصور، ڈی جی خان، تلہ گنگ، گجرات میں سروس بند رہے گی۔
اس کے علاوہ علی پور، ظفر وال، بھکر، چکوال، صادق آباد، علی پور چٹھہ اور کوٹ چٹھہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:قومی اسمبلی کے صوبائی حلقوں میں ضمنی انتخابات کل ہوں گے