بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل، تمام رپورٹیں نارمل

Apr 20, 2024 | 17:47:PM
بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ مکمل، تمام رپورٹیں نارمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابرشہزاد ترک) سابق وزیراعظم اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا جس میں ان کی تمام رپورٹیں نارمل آئیں۔

ذرائع کے مطابق شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں بانی چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ کیا گیا، چیک اپ میں میڈیکل ٹیسٹ بھی کیے گئے ، بشریٰ بی بی کے کیے جانے والے میڈیکل ٹیسٹس میں ای سی جی، ایکو، الٹراساؤنڈ اور اینڈوسکوپی شامل ہیں.

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس کیخلاف نیا محاذ، عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

بشریٰ بی بی کی میڈیکل رپورٹس مرتب کر لی گئیں, ڈاکٹرز نے بشریٰ بی بی کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا، بشریٰ بی بی نے خون کے ٹیسٹ شوکت خانم کی ٹیسٹنگ لیب سے کروانے کا کہا، بشریٰ بی بی کے ٹیسٹوں کے لیے 4 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم تھی, شوکت خانم سے ڈاکٹر عاصم یوسف بشریٰ بی بی کے چیک اپ کے سپروائزر تھے, ڈاکٹر مسلم عتیق، ڈاکٹر عامر ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل تھے.

بشریٰ بی بی کی ای سی جی، الٹرا ساؤنڈ بھی نارمل ہے، بشریٰ بی بی کی انڈوسکوپی کی گئی جو کہ نارمل ہے، انڈوسکوپی کی بائیوپسی رپورٹ 5 سے 7 دنوں میں آئے گی, ان کو زہر دیئے جانے کے شواہد نہیں ملے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کو صرف گیسٹرو کا معمولی مسئلہ ہے، بشریٰ بی بی نے بلڈ ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا، تمام میڈیکل رپورٹیں مکمل ہونے کے بعد ان کی کاپیاں جیل سپریٹنٹ، پمز ہسپتال اور شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر عاصم کو مہیا کی جائیں گی۔