جعلی حکمرانوں کو حکومت کرنے نہیں دینگے،مولانا فضل الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)جمعیت علمائے اسلام(جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ2018 کے الیکشن سے بڑی دھاندلی 2024 کے الیکشن میں کی گئی ،نہ غلط کو مانا ہے اور نہ ہی آئندہ مانیں گے ، جعلی حکمرانوں کو حکومت کرنے نہیں دینگے،بتایا جائے بلوچستان اسمبلی کتنے میں خریدی۔
پشین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ نواز شریف ملاقات کرنے آئے تو انہیں کہا کہ غلط راستے پر چل رہے ہیں ،نواز شریف کو اپوزیشن کی دعوت دی اور کہا کہ عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ،سربراہ جے یو آئی کا کہناتھا کہ امن میں جےیوآئی کا کردار زیادہ ہے،بلوچستان سے اٹھی تحریک دیگرصوبوں میں بھی پھیلے گی،تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا اب یہ تحریک بڑھے گی ،تحریک کراچی اور پنجاب جائے گی اور عوام کو اٹھائیں گے ،
سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اسمبلیاں میں بیٹھے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہیں ، جعلی مینڈیٹ سے آنے والوں کا حکومت کرنا نہیں بنتا ۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پاکستان اسلام کیلئے بنا مگر اسلام نظر نہیں آتا ،ملک کو سیکولراسٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے ،ملک کو غیر محفوظ کیا جارہا ہے ، معیشت کہاں جارہی ہے ،ان کاکہناتھا کہ آج دنیا میں فساد مچا ہوا ہے ، امریکہ ساری دنیا میں جمہوریت کی بات کرتا ہے لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت کو قتل کرتا ہے ، سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم نے افغانستان میں امریکہ کو مسترد کرکے امارات اسلامیہ کا ساتھ دیا ،امریکا نے افغانستان اور عراق میں جارحیت کی ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا چیف جسٹس کیخلاف نیا محاذ، عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا