(بابر شہزاد ترک)چینی انجینئرزحملہ کی انکوائری رپورٹ پر آر پی او ہزارہ کی معطلی پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق چینی انجینئرزحملہ کی انکوائری رپورٹ پر آر پی او ہزارہ اعجاز خان کو معطل کیا گیا تھا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس نے آر پی او ہزارہ کو بحال کرنے کی تجویز مسترد کر دی،وزیراعظم آفس نے آر پی او ہزارہ کی معطلی کا نوٹیفیکیشن واپس لینے سے انکارکر دیا۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاکہ اعجاز خان کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی ضرورت ہے، فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی روشنی میں 4 افسران کو 3 ماہ کیلئے معطل کیا گیا،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کہاہے کہ رپورٹ میں آر پی او ہزارہ اعجاز خان کی غفلت کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: عامر کی 4 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کیویز کیخلاف پہلے ہی اوور میں اہم وکٹ اُڑا دی