منعم ظفر خان جماعتِ اسلامی کراچی کے عبوری امیر مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی سے مشاورت کے بعد منعم ظفر کو حلقہ کراچی کا عبوری امیر مقرر کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ کراچی کیلئے جماعت اسلامی منعم ظفر خان کو عبوری امیر کے طور پر مقرر کرلیا ہے، نو منتخب امیر کراچی نے منصورہ لاہور میں کراچی کے عبوری امیر کا حلف اٹھا لیا ہے۔
خیال رہے کہ منعم ظفر خان 4 سال سے کراچی کے سیکرٹری جنرل کی ذمہ دار ادا کر رہے تھے اور اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے بھی ناظم رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ؛ پاکستان اور ایران کا مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ