(24 نیوز)آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی مشہور سپورٹس میزبان ارین ہالینڈ بھی کراچی کی مشہور نلی بریانی کی دیوانی ہوگئیں۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دسویں ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ کراچی کے مشہور پکوان بریانی کی تلاش میں نکلیں۔
انہوں نے کراچی کی مشہور نلی بریانی کا ذائقہ چکھنے کیلیے ضلع وسطی کے گنجان آباد علاقے لیاقت آباد کا رخ کیا اور بریانی کی دکان پر پہنچیں۔
ایرن ہالینڈ نے نلی بریانی کے ذائقے کو لذیذ قرار دیتے ہوئے اسے منفرد تجربہ قرار دیا۔
اُن کی آمد کا سُن کر شہریوں کی بڑی تعداد بریانی کی دکان پر پہنچی اور سب نے تصاویر و ویڈیوز بنوائیں۔
اس سے قبل ایرن نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اور وہاں کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔